لاہور(کرائم رپورٹر)سرگنگا رام ہسپتال انتظامیہ نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی ہسپتال میں چوری کی واردات ہونے سے قبل ہی چوروں کو دبوچ لیا۔تفصیلات کے مطابق نا معلوم افرادنے گنگا رام پرانی ایمرجنسی کا رخ کیا۔ جیسے ہی تالے توڑنے کی کوشش ہوئی تو شور سے سکیورٹی گارڈ موقع پر پہنچ گئے اور مشتبہ افراد کو فوری پکڑ لیا اور ہسپتال میں بڑا نقصان ہونے سے بچ گیامیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عارف افتخار نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پروب کمیٹی تشکیل دے دی جو اگلے 48 گھنٹوں میں تمام واقعات کی تحقیق کر کے اپنی تفصیلی رپورٹ ایم ایس کو دے گی۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عارف افتخار نے کہا کہ جو کوئی بھی اس کاروائی۔میں ملوث ہوا اس سے اہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔اور اس کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے موقع پر ڈی ایم ایس کو احکامات۔جاری کرتے ہوئے سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا کہا۔