صائمہ کمرے کی کھڑکی میں بیٹھی ہوئی تھی،واقعہ حادثہ ہے یا خودکشی مزید تحقیقات جاری ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)گنگارام ہسپتال میں خاتون دوسری منزل سے گر کر جاں بحق ہوگئی بتایا گیا ہے کہ تھانہ سول لائنز میں واقع گنگارام ہسپتال میں فاطمہ جناح بلاک دوسری منزل سے صائمہ گر کر جاں بحق ہوگئی ہسپتال ذرائع کے مطابق خاتون صائمہ کمرے کی کھڑکی میں بیٹھی ہوئی تھی،واقعہ حادثہ ہے یا خودکشی مزید تحقیقات جاری ہیں،خاتون کی شناخت صائمہ کے نام سے ہوئی ہے،پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی دوسری جانب صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نیگنگارام ہسپتال لاہور کی دوسری منزل سے گر کر خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا صوبائی وزیر صحت نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیاواقعہ کی تحقیقات کیلئے وائس چانسلر اور ایم ایس کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی