لاہور،اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں پارا چنار اور خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔تفصیل کے مطابق و زیر اعظم نے اپنی رہائشگاہ میں مختلف وفاقی وزرا سے ملاقاتیں کیں ۔ان ملاقاتوں میں میں ملک کی سیاسی و سیکورٹی صورتحال اور وزرا کی کارکردگی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال گیا گیا۔وزیر اعظم سے ان کی اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹائون پر ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان، شزا فاطمہ، سینئر رہنمارانا مشہود احمد خان شامل تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے وزارت سے متعلق کارکردگی پر وزیراعظم کو بریفنگ دی ، وزیراعظم شہبازشریف نے نجکاری سمیت اہم معاملات پر وفاقی وزیر سے بریفنگ لی،وفاقی وزیر شزا فاطمہ کی جانب سے آئی ٹی سے متعلق اہم معاملات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔