کمشنر کو مانگا سوشل سکیورٹی ہسپتال کی کارکردگی بارے بریفنگ

لاہور (خصوصی رپورٹ)کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل کو مانگا سوشل سکیورٹی ہسپتال کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ مانگا سوشل سکیورٹی ہسپتال کی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی سے پنجاب سوشل سکیورٹی کو منتقلی کے بعد ہسپتال کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ ہسپتال میں او پی ڈی، لیب ٹیسٹ اور ریفرل سسٹم میں بہتری آئی ہے۔کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل نے بتایا کہ مانگا سوشل سکیورٹی ہسپتال کی کارکردگی 37 پوائنٹس سے بڑھ کر 67 پوائنٹس تک پہنچ چکی ہے۔