اسلام آباد(آن لائن)پی ایس ایل اور پاکستان ٹیم کی کارکردگی،چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی آج پیر کو سینیٹ کی کابینہ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹر محمود الحسن کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاس میں منعقد ہوگا اجلاس میں پاکستان سپر لیگ سمیت پاکستان کرکٹ ٹیم کی گذشتہ چھ ماہ کے دوران مجموعی کارکردگی،بورڈ کے اخراجات اورآمدن کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کمیٹی کو بریفنگ دیں گے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے ملک میں فائیو جی کی نیلامی سمیت دیگر امور پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔ اجلا س میں حکومتی بلز بھی بحث کیلئے پیش کئے جائیں گے۔