نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی داتادربارآمد،فاتحہ خوانی کی

   لاہور(سپیشل رپورٹر )نائب وزیراعظم و  وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے داتادربارآکر سیدعلی ہجویری کے مزارپرحاضری دی اورفاتحہ خوانی کی،سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نیان کا استقبال کیااورمزار کے ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نیاحاطہ دربارمیں خود کار چھتریوں کی تنصیب کے لیے 65 کروڑ کی منظوری پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کاشکریہ اداکیا۔