سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی داتا دربار آمد، فاتحہ خوانی کی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی نواز شریف کے ہمراہ تھے،ڈاکٹر احسان بھٹہ نے مزار کی توسیع پر بریفنگ دی
لاہور(نیٹ نیوز)سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے آج داتا دربار مزار شریف پرحاضری دی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے مزار شریف پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ مزار کی جانب سے توسیع پر بریفنگ دی گئی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی نواز شریف کے ہمراہ تھے۔