اسحاق ڈار کی داتا دربارآمد، فاتحہ خوانی کی، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

 لاہور(آئی این پی ) نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار نے داتا دربارپرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔  اسحاق ڈارکی داتادربارآمدپرایڈمنسٹریٹر داتا دربار شیخ جمیل نے ان کا استقبال کیا۔   نائب وزیراعظم کی داتادربار آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔