پی ٹی آئی رہنمائوں کے کیسز کا فیصلہ عدالتوں میں ہوگا اس پر ہم کچھ نہیں کرسکتے:وفاقی وزیر
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اگر نئے الیکشن چاہتی ہے تو تحریک عدم اعتماد لاکر حکومت کو ہٹا دے، پی ٹی آئی رہنماں کے کیسز کا فیصلہ عدالتوں میں ہوگا اس پر ہم کچھ نہیں کرسکتے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی،عمران خان جیل میں ہیں لوگ ان سے طریقہ کار کے تحت مل سکتے ہیں، کمیٹی ملاقات کرنا چاہتی ہے تو وہ بھی کرلے گی۔ایک انٹرویو میں مصدق ملک نے کہا جاتا ہے 9مئی کیسز کی سماعت نہیں ہورہیں، ملک میں قانونی طریقہ کار کے تحت مقدمات چل رہے ہیں، سزائیں بھی ہورہی ہیں اور لوگ رہا بھی ہو رہے ہیں۔