پیپلز پارٹی کی فرینڈلی فائرنگ اور فرینڈلی اپوزیشن کو ویلکم کرتے ہیں:قومی اسمبلی میں اظہار خیال
اسلام آباد (آئی این پی )قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو عدم اعتماد لائیں، ہم ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں ۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے جس کے باعث راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے قومی اسمبلی سے واک آئوٹ کا اعلان کیا ، اس موقع پر اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو عدم اعتماد لائیں، ہم ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں، پیپلز پارٹی کی فرینڈلی فائرنگ اور فرینڈلی اپوزیشن کو ویلکم کرتے ہیں ۔