پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ میرے استعفیٰ پر پارٹی چیئرمین خان صاحب نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ الیکشن کے حوالے سے سیاسی کمیٹی آج شام دوبارہ اجلاس کرے گی۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے عمر ایوب اور شبلی فراز ہی موجود ہیں، جو عدالتوں میں اپنے مقدمات لڑ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کے لیے محمود خان اچکزئی کا نام خان صاحب نے دہرایا ہے، اور سیاسی کمیٹی بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کی روشنی میں انتخابات سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔سلمان اکرم راجہ کے مطابق پارٹی کے اندر فیصلے بانی پی ٹی آئی کی رہنمائی میں کیے جائیں گے تاکہ تنظیمی معاملات اور سیاسی حکمت عملی میں یکسوئی برقرار رہے۔