بھارت نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا:سلمان اکرم راجا

 بھارت نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا:سلمان اکرم راجا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بھارت کی جانب سے علی امین گنڈاپور کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین نے ایسا کوئی متنازع بیان نہیں دیا۔

علی امین گنڈاپور کے بیان کی وضاحت
سلمان اکرم راجا نے کہا:"علی امین گنڈاپور نے واضح طور پر کہا تھا کہ ہم ہر دہشتگرد کا پیچھا کریں گے اور ملک سے دہشتگردی ختم کریں گے، ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کرنا دشمنوں کا وطیرہ ہے۔"

بیانات کو غلط رنگ دینا دشمنوں کا شیوہ
انہوں نے مزید کہا کہ باتوں کو غلط رنگ دینا دشمنوں کا شیوہ ہے اور ہمیں اس کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی آمد پر مؤقف
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے اپنی مرضی سے آئیں گے اور والد سے ملاقات کرنا اور ان کے لیے آواز بلند کرنا ان کا حق ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ:"اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو گرفتار کیا گیا تو یہ عمل دنیا بھر میں پاکستان کے لیے تماشا بن جائے گا۔"پی ٹی آئی رہنما کے اس بیان کو علی امین گنڈاپور کے حالیہ بیان پر بھارتی میڈیا کی تنقید کے جواب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔