پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے 26 ویں آئینی ترمیم پر پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والے افراد کو نکالنے کے پیغام کے حوالے سے بات کی۔
انھوں نے کہا کہ خان صاحب کا واضح پیغام ہے کہ جو بھی پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دے گا، اسے نکال دیا جائے گا۔سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل جانے کی کوشش کے دوران میڈیا سے گفتگو کی، جہاں انھیں جیل کے اندر جانے سے روکا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ان کے پاس اے ٹی سی (انسداد دہشت گردی) کا عدالت کا حکم تھا، اور انھیں روکنا توہین عدالت اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان کے مقدمات میں ججز کی تعیناتیوں کے بارے میں خدشات ظاہر کیے اور کہا کہ ججز کی تعیناتی منصوبہ بندی کے تحت کی گئی ہے، اور اس حوالے سے وہ احتجاج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ رمضان کے بعد پی ٹی آئی سڑکوں پر احتجاج کرے گی۔
انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ 26 ویں ترمیم میں جو لوگ پارٹی پالیسی کے خلاف ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اور ان کو نکالنے کا پیغام عمران خان کی جانب سے آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ افراد کو اس بارے میں جواب دے چکے ہیں اور اس معاملے پر وہ بانی پی ٹی آئی سے ملنا چاہتے ہیں۔اس کے علاوہ، انھوں نے شعیب شاہین اور فواد چوہدری کے درمیان لڑائی کو بنیادی انسانی طرز عمل کا معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر ایف آئی آر بھی کٹنی چاہیے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ فواد چوہدری اب پارٹی میں نہیں ہیں۔