پاکستان ریڈ بال ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے نوجوان پاکستانی آل راؤنڈر عرفان خان نیازی کو مستقبل کا ابھرتا ہوا اسٹار قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں جیسن گلیسپی نے 22 سالہ کھلاڑی عرفان خان کی مہارت اور شاندار کھیل کو سراہا اور کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ طویل بین الاقوامی کیریئر بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عرفان خان کی کارکردگی دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی فرنچائزز کے لیے قابلِ توجہ ہے اور انہیں اپنی ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ دیا۔واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر نے اس سے قبل بھی عرفان خان کی تعریف کی تھی اور چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر تنقید بھی کی تھی۔ماہرین کے مطابق عرفان خان کی نوجوانی، فٹنس اور آل راؤنڈ صلاحیتیں انہیں مستقبل میں پاکستانی کرکٹ کے اہم کھلاڑی بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔