جیسن گلیسپی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ

جیسن گلیسپی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، اور اس کی وجوہات بھی سامنے آ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، گلیسپی نے سلیکشن کمیٹی کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا، کیونکہ انہیں ٹیم کے اہم فیصلوں میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اپنی تنخواہ میں اضافے کی درخواست بھی کی تھی، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نے اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔پی سی بی نے جیسن گلیسپی کو مزید وقت کے لیے ٹیم کے ساتھ رہنے کی پیشکش کی تھی، لیکن انہوں نے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔ گلیسپی اور سابق وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے ایک نیا سپورٹس اسٹاف شامل کرنے کی کوشش کی تھی، جسے پی سی بی نے رد کر دیا۔

 اس کے بعد جیسن گلیسپی نے استعفیٰ دینے کی دھمکی دی اور آخرکار جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے گلیسپی کا استعفیٰ قبول کر لیا اور اس کے بعد عاقب جاوید کو عبوری ہیڈ کوچ کے طور پر ٹیسٹ فارمیٹ کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ جیسن گلیسپی کے استعفے کے بعد یہ پی سی بی کے کوچنگ پینل سے دوسرا بڑا استعفیٰ تھا، اس سے پہلے گیری کرسٹن بھی آسٹریلیا کے دورے سے قبل مستعفی ہو گئے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مستقل کوچنگ تقرریوں کے حوالے سے چند ہفتوں میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔