ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایڈیلیڈ میں ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی اکیڈمی کا دورہ کیا۔
اس دوران کھلاڑیوں نے اکیڈمی کے ٹریننگ سینٹر کا جائزہ لیا اور موجودہ سہولتوں، خصوصاً بولنگ مشینز کی تعریف کی۔ اکیڈمی کی شاپ سے کھلاڑیوں نے کرکٹ کا سامان بھی خریدا۔ دورے میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا، عامر جمال اور عرفات منہاس شامل تھے۔دوسری جانب، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایڈیلیڈ میں ٹریننگ سیشن بھی کیا، جس میں نیٹ پر بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی گئی۔ کھلاڑیوں نے فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔