کاجول نے بیٹی نساء دیوگن کے بالی ووڈ جوائن نہ کرنے کا فیصلہ واضح کر دیا

کاجول نے بیٹی نساء دیوگن کے بالی ووڈ جوائن نہ کرنے کا فیصلہ واضح کر دیا

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجول نے بیٹی نساء دیوگن کے بالی ووڈ جوائن کرنے کے حوالے سے پہلی مرتبہ اپنی رائے ظاہر کی ہے۔

 کئی سالوں سے اداکارہ سے یہ سوال کیا جاتا رہا ہے کہ ان کی بیٹی کب فلم انڈسٹری میں قدم رکھے گی، تاہم اب کاجول نے اس معاملے پر وضاحت کی ہے۔ایک حالیہ گفتگو میں کاجول نے کہا کہ جن اسٹارز کے بچے بالی ووڈ میں کام کرتے ہیں، انہیں اکثر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کی مہارت یا ٹیلنٹ کو نظرانداز کرتے ہوئے صرف نام کی وجہ سے انڈسٹری میں جگہ بنانے کا دباؤ ڈالا جاتا ہے۔اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کی بیٹی کبھی بالی ووڈ کو جوائن نہیں کرے گی۔ کاجول نے مزید کہا کہ 22 سالہ نساء خود بھی اس فیصلے پر پہنچ چکی ہیں اور ان کا ارادہ ہے کہ وہ اس انڈسٹری میں شامل نہیں ہوں گی۔

یہ بات اس وقت سامنے آئی ہے جب کاجول اور اجے دیوگن کے کئی ساتھی فنکاروں کے بچے، جیسے شاہ رخ خان اور چنکی پانڈے کے بیٹے اور بیٹیاں، بالی ووڈ میں قدم رکھ چکے ہیں اور انہیں ’نیپو کڈز‘ کے ٹیگ کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔کاجول کا یہ بیان بالی ووڈ میں والدین کے اثر و رسوخ اور نیپو ازم کے موضوع پر جاری مباحثے میں ایک اہم اضافہ سمجھا جا رہا ہے۔