بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ اور معروف اداکارہ کاجول> کو سالگرہ پر دلچسپ اور رومانوی انداز میں مبارکباد دی، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔
کاجول نے 5 اگست کو اپنی 52ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر اجے دیوگن نے سوشل میڈیا پر ایک محبت بھری مگر مزاحیہ ویڈیو شیئر کی، جس میں مختلف مواقع پر کاجول کو ان کے لطیفوں پر دل کھول کر ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو کے ساتھ اجے دیوگن نے کیپشن میں لکھا:"میرے بہترین لطیفوں کی اوڈیئنس ان تمام برسوں سے ایک ہی رہی ہے۔ سالگرہ مبارک ہو، کاجول۔"اجے دیوگن کی اس پوسٹ کو مداحوں نے خوب سراہا اور دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا، "یہ بہت پیاری پوسٹ ہے،" جبکہ دوسرے نے کہا، "کاجول میم کے لیے اس سے خوبصورت سالگرہ کی پوسٹ نہیں ہو سکتی۔"