خراب نتائج ، اساتذہ کے نجی اکیڈمی میں پڑھانے پر پابندی پر غور

لاہور(خصوصی رپورٹ)بورڈ میں طلبہ کے خراب نتائج کو دیکھتے ہوئے محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری اساتذہ کے پرائیوٹ اکیڈمی یا سکول میں پڑھانے پر پابندی لگانے پر غور شروع کردیا۔محکمہ نے مختلف تجاویز پر کام شروع کردیا ۔پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ہزاروں اساتذہ شام کو اکیڈمی میں پڑھاتے ہیں۔ سینکڑوں اساتذہ کی ذاتی اکیڈمیز یا سکول بھی ہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم سے مشاورت کے بعد پابندی بارے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔