سنگل سکول اساتذہ کو مختلف کلاسز پڑھانے کی تربیت کا فیصلہ

 ٹریننگ حاصل کرنے وا لے اساتذہ بیک وقت مختلف کلاسز کو پڑھاسکیں گے
لاہور( کرائم رپورٹر)لاہور سمیت صوبہ بھر کے 1600 سنگل سکول ٹیچرز کیلئے ملٹی گریڈ ٹیچنگ متعارف کر انے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ اسلام آباد کا ادارہ بی ٹیگ سنگل یا ڈبل سکول ٹیچرز کو ٹریننگ فراہم کرے گا۔ٹریننگ قائد اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے ماتحت دی جائے گی۔ ٹریننگ حاصل کرنے والیاساتذہ بیک وقت مختلف کلاسز کو پڑھاسکیں گے۔