خراب نتائج پر اساتذہ کی شامت

نویں ، دسویں ، گیارہویں اور بارہویں میں خراب نتائج دینے والے اساتذہ کو سزا ملے گی:وزیر تعلیم 
لاہور(خصوصی رپورٹ)خراب نتائج پر کارروائی ہوگی ،وزیر تعلیم پنجاب نے اساتذہ کو متنبہ کر دیا۔نویں ، دسویں ، گیارہویں اور بارہویں میں خراب نتائج دینے والے اساتذہ کو سزا ملے گی۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ رواں تعلیمی سال خراب نتائج دینے والے اساتذہ اور سکول سربراہان کو سزا دی جائے گی۔اچھے رزلٹ والے اساتذہ اور سکولوں کے سربراہان کو انعام دیے جائیں گے۔ انعامات کے حوالے سے جلد اعلان کیا جائے گا۔