سی ایس ایس نئے امتحانات کیس کی سماعت آج تک ملتوی،چیئرمین پی ایس سی طلب

ااسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ  نے ایف پی ایس سی کو سی ایس ایس 2024 کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات سے روکنے کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے آج ساڑھے دس بجے چیئرمین ایف پی ایس سی کو طلب کر لیا،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ ہم پہلے روز اس شیڈول کو معطل کر سکتے تھے لیکن معاملہ کمیشن کو بھیجا ،  کمیشن کو معاملہ اس لیے بھیجا تاکہ وہ عدالتی آرڈرکے بعد نظر ثانی کرے