نجی سکول کے استاد کا طالبعلم پر تشدد، ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)نجی سکول کے استاد کا چھٹی جماعت کے طالبعلم پر تشدد، پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا۔تھانہ ڈیفنس سی کے علاقے میں نجی سکول کے استاد نیفہد پر تشدد کیا۔ متاثرہ بچے کے والد عبدالرزاق کے مطابق استاد ثمر عباس نے معمولی بات پر چھڑی سے شدید تشدد کا نشانہ بنایاجس سے فہد کے جسم پر واضح زخم ہوئے۔اطلاع پر ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے نوٹس لیکر ایس ایچ او کو فوری ایکشن کا حکم دیا۔ پولیس نے کارروائی کرکے استاد ثمر عباس کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ اساتذہ بچوں سیشفقت کا رویہ اپنائیں، تشدد کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائینگے۔