میانوالی کے جمال شاہ مدرسے کے استاد نے سبق یاد نہ کرنے پر تشدد کیا
معصوم بچوں پر جسمانی تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا،ڈی پی او
میانوالی،کندیاں (نامہ نگار ،خصوصی رپورٹ)میانوالی میں تھانہ صدر کے علاقے میں مدرسہ کے استاد نے کمسن بچی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کے حکم پر جمال شاہ مدرسہ کے استاد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ استاد نے کمسن بچی کو سبق یاد نہ کرنے پر چہرے پر تھپڑ مارے اور بہیمانہ تشدد کیا،ڈی پی او میانوالی نے کہا ہے کہ معصوم بچوں پر جسمانی تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ملزم کو سخت سزا دلوانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں۔