ابوبکر، ثاقب، راشد، منیر، نصر، وجاہت، کاشف، فیاض سے 6لاکھ کی ڈکیتیاں
غالب مارکیٹ ، مزنگ ،سندر، لٹن روڈ ، اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے،موبائل فونز لوٹ لئے گئے، 5موٹرسائیکلیں بھی چوری ہوگئیں۔ غازی آٓباد میں ابوبکر سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، شفیق آٓباد میں ثاقب سے 1 لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،شادمان میں راشد سے 1 لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،نواب ٹائون میں منیر سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون، قلعہ گجر سنگھ میں نصراللہ سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس میں وجاہت سے1 لاکھ روپے اورموبائل فون ، چوہنگ میں کاشف سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون،نواب ٹائون میں فیاض سے 6 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ غالب مارکیٹ سے انعام ، مزنگ سے بشارت ،سندر سے دانش ، لٹن روڈ سے امتیاز اور اچھرہ سے دانیال کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔