ایلون مسک کی xAI نے ایپل اور اوپن اے آئی پر عدالت میں اجارہ داری کا الزام لگایا

ایلون مسک کی xAI نے ایپل اور اوپن اے آئی پر عدالت میں اجارہ داری کا الزام لگایا

امریکا: ایلون مسک کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنی xAI نے ایپل اور اوپن اے آئی کے خلاف امریکی وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

مقدمے میں xAI نے الزام عائد کیا کہ ایپل اور اوپن اے آئی مارکیٹ میں اجارہ داری قائم کرنے اور مسابقت کو ختم کرنے کے لیے گٹھ جوڑ کر رہے ہیں، جس سے xAI اور دیگر نئی AI کمپنیوں کو مقابلے سے باہر رکھا جا رہا ہے۔xAI کے مطابق ایپل نے اوپن اے آئی کے ساتھ شراکت داری کے تحت چیٹ جی پی ٹی کو آئی فون، آئی پیڈ اور میکس ڈیوائسز میں ضم کر دیا ہے، جس نے مارکیٹ کے توازن کو بگاڑ دیا۔ اس شراکت داری کی وجہ سے ایپل نے اپنے ایپ اسٹور پر xAI کی ایپ X اور Grok ایپ کو کم نمایاں کر دیا۔

مقدمے میں اربوں ڈالر کے ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، جبکہ xAI نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر ایپل کا اوپن اے آئی کے ساتھ یہ خصوصی معاہدہ نہ ہوتا تو ایپل کے پاس xAI اور دیگر نئی AI ایپس کے خلاف کوئی بنیاد نہ ہوتی۔یہ مقدمہ امریکی AI مارکیٹ میں بڑھتی اجارہ داری اور بڑی کمپنیوں کی طاقت کے حوالے سے اہم قانونی تنازع سمجھا جا رہا ہے۔