ویب ڈیسک: اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے اپنی کمپنی کے مصنوعی ذہانت (اے آئی) یونٹ ’اسپیس ایکس اے آئی‘ کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے ایلون مسک سے سوال کیا کہ کیا وہ ’اسپیس ایکس اے آئی‘ کا نام تبدیل کرکے ’اسپیس ایکس ایس آئی‘ رکھنے والے ہیں؟ایلون مسک نے صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی ہاں، یہ تبدیلی کی جائے گی۔تاہم ایلون مسک نے کمپنی کے اے آئی یونٹ کا نام تبدیل کرنے کی حتمی تاریخ یا اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ’آرٹیفیشل انٹیلیجنس‘ کے بجائے ’سپر انٹیلیجنس‘ کی اصطلاح استعمال کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران امریکی سرکاری دستاویزات میں ’سپر انٹیلیجنس‘ کی نئی اصطلاح استعمال کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔