رضویہ تھانے کی حدود میں ڈاکوؤں نے شہر میں کھلے عام لوٹ مار اور تشدد کی واردات کی، جس سے شہری شدید خوفزدہ ہو گئے۔
منگل کی صبح آلٹو کار اور موٹر سائیکل پر سوار 4 ملزمان نے تقریباً 15 منٹ تک علاقے میں شہریوں کو لوٹا اور زبردستی تشدد کیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے سب سے پہلے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کو روکا، ایک نوجوان فرار ہونے میں کامیاب رہا، جبکہ علی حسین سے موبائل، رقم اور موٹر سائیکل چھین لی گئی اور اسے زبردستی مرغا بھی بنایا گیا۔واردات کے دوران ڈاکوؤں نے علاقے کے دیگر 3 سے 4 شہریوں کو بھی لوٹا اور ایک پان کی دکان پر بھی حملہ کیا۔ ملزمان کے فرار ہونے کے بعد شہریوں نے 15 پر مدد طلب کی، لیکن پولیس موقع پر نہ پہنچی۔ بعد ازاں متاثرہ افراد نے تھانہ رضویہ میں شکایت درج کرائی، تاہم ابھی تک ملزمان کی گرفتاری یا سنجیدہ کارروائی نہیں کی گئی۔یہ واقعہ شہر قائد میں بڑھتی ہوئی شہری غیر محفوظ صورتحال اور پولیس کی تاخیر کے مسئلے کو اجاگر کرتا ہے، جس سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔