جنوبی چھاؤنی: پٹرول پمپ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، کیشئر زخمی، 2.5 لاکھ لوٹے

جنوبی چھاؤنی: پٹرول پمپ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، کیشئر زخمی، 2.5 لاکھ لوٹے

جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں واقع پٹرول پمپ پر ڈاکوؤں نے واردات کے دوران فائرنگ کرکے کیشئر احمد سے اڑھائی لاکھ روپے نقدی لوٹ لی۔

 مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے احمد کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق، زخمی کیشئر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیج اور زخمی کا بیان حاصل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔