دل دہلا دینے والی خبر؛ 9 سالہ بچے سے زیادتی کا واقعہ، ملزم گرفتار

دل دہلا دینے والی خبر؛ 9 سالہ بچے سے زیادتی کا واقعہ، ملزم گرفتار

لاہور کے علاقے مصری شاہ میں 9 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق ملزم مبینہ طور پر بچے کو بہلا پھسلا کر فلیٹ کی چھت پر لے گیا، جہاں اس نے بچے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر مصری شاہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایس پی سٹی ارشد حیات کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔