لاہور: اہم راستے بند، شہر کے اندر ٹریفک رواں دواں

لاہور: اہم راستے بند، شہر کے اندر ٹریفک رواں دواں

ویب ڈیسک:ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق لاہور شہر میں عمومی طور پر ٹریفک روانی برقرار ہے، لیکن چند اہم مقامات پر ٹریفک کی صورتحال متاثر ہے۔

 تفصیلات درج ذیل ہیں:

کھلے راستے:
امامیہ پھاٹک: ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔
راوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں راوی پل: ٹریفک روان ہے۔
ٹھوکر نیاز بیگ سے ملتان روڈ: ٹریفک بغیر کسی رکاوٹ کے چل رہی ہے۔
شاہدرہ سے نیازی شہید روڈ: دونوں سمتوں میں ٹریفک بحال ہے۔
بیگم کوٹ: راستے کھلے ہیں اور ٹریفک جاری ہے۔
سگیاں، فیروز پور روڈ، ملتان روڈ: روانی برقرار ہے۔
بند راستے:
فلائی اوور (دونوں اطراف): بند ہے۔
موٹروے، ایسٹرن بائی پاس، بابو صابو: داخلی اور خارجی راستے بند ہیں۔
لاہور رنگ روڈ: تمام انٹرچینجز سے بند ہے۔
للیانی ٹال پلازہ سے لاہور: راستہ بند ہے۔
عمومی ہدایات:
شہری سفر کرنے سے پہلے ٹریفک کی صورتحال معلوم کرنے کے لیے ہیلپ لائن 15 سے رابطہ کریں۔شہر کے اندر ٹریفک میں کسی قسم کی بلاکیج نہیں ہے، اور اندرون شہر ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔شہریوں کو متبادل راستوں کا استعمال کرتے ہوئے سفر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔