ٹرمپ کا اضافی محصولات لگانے کا فیصلہ غیر معقول اور غیر منصفانہ تھا
تجارت مارکیٹ کے عوامل پر مبنی ، اس کی ترجیح توانائی کا حصول یقینی بنانا ہے: بھارتی سفیر
ماسکو(آئی این پی)روس میں تعینات بھارتی سفیر ونے کمار نے کہا ہے کہ بھارت اپنے 1.4 ارب لوگوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے جہاں سے بھی اسے بہتر سودا ملے گا وہاں سے تیل خریدنا جاری رکھے گا۔ونے کمار نے روسی خبر رساں ایجنسی تاس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی تجارت مارکیٹ کے عوامل پر مبنی ہے اور اس کی ترجیح مقامی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے توانائی کا حصول یقینی بنانا ہے۔انھوں نے ایک بار پھر انڈیا کے اس موقف کو بھی دہرایا کہ ٹرمپ کا اضافی محصولات لگانے کا فیصلہ غیر معقول اور غیر منصفانہ تھا۔ونے کمارکا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انڈیا پر عائد 50 فیصد ٹیرف نافذ ہونے میں محض دو روز باقی ہیں۔ امریکی صدر کی جانب سے عائد ٹیرف میں سے 25 فیصد روسی تیل اور ہتھیار خریدنے پر بطور جرمانہ شامل کیا گیا ہے