بانی کیلئے جہاں سے دبا ئوآیا وہاں سے پہلے نہیں آیا: جاوید لطیف

 بڑا کلیئر ہوں دبائو تھا اور ہے، ایسا دبائو کبھی ذوالفقاربھٹو اور نوازشریف کیلئے نہیں آیا
جوڈیشل کمیشن ہو یا کمیٹی دیانتداری سے احاطہ تو سب کا کرنا ہوگا :رہنما ن لیگ
اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ( ن) کے رہنما جاوید لطیف کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے دبائو کے حوالے سے بڑا بیان آگیا ، جس میں انھوں نے کہا بانی کی رہائی کے لئے جہاں سے دبائو آیا وہاں سے پہلے دبائو نہیں آیا۔جاوید لطیف نے ایک ٹی وی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے آنے سے نہ ہمیں خوشی ہے نہ ڈر، مجھے پریشانی نہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ سے سفارتی تعلقات بہتر کرکے دبائو کم کریں گے۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بڑا کلیئر ہوں دبا تھا اور ہے، ایسا دبائو کبھی ذوالفقاربھٹو اور نوازشریف کیلئے نہیں آیا، پاکستان میں دوست ممالک کی جانب سے دبائو آتا رہا ہے، مارشل لا، ذوالفقاربھٹو، نواز شریف کے معاملے پر بھی دبا ئوآتے رہے لیکن جہاں سے دبا ئوآج ہے، وہاں سے پہلے دبائو نہیں آیا۔ صرف فیض حمید سے کام نہیں چلے گا سب کچھ سامنے لانا پڑے گا، جوڈیشل کمیشن ہو یا کمیٹی دیانتداری سے احاطہ تو سب کا کرنا ہوگا ، سازش کس نے کہاں سے کی، اداروں کے ترجمان بھی پورا سچ نہیں بول رہے، فیض حمید کو گرفتار کر کے سمجھتے ہیں ساری سازش بے نقاب ہوگئی۔