بلوچستان کے عوام کی سلامتی اولین ترجیح ہے:انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد (آئی این پی)سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کے مجید بریگیڈ کا دہشتگردوں کی فہرست میں شامل ہونا بھارت کیلئے بڑا سفارتی جھٹکا ہے، امریکا نے واضح کردیا  وہ ان دہشتگروں کیخلاف پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر لڑے گا۔سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے  ایک انٹرویو میں کہا کہ بی ایل اے بلوچستان میں مجید بریگیڈ کا اضافی یونٹ لا رہا تھا، بی ایل اے یا مجید بریگیڈ کا دہشتگردوں کی فہرست میں آنا بھارتی سفارتکاری کے منہ پر طمانچہ ہے۔انوارالحق کاکڑ نے اسے پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ بلوچستان کے لوگ سونے، کاپر اور دوسری تمام معدنیات سے قیمتی اور اہم ہیں، بلوچستان کے عوام کی سلامتی اولین ترجیح ہے، باقی سب چیزیں ثانوی ہیں۔