پھر ملیں گے اور بات کریں گے:سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا میڈیا سے بات کرنے سے انکار

 اسلام آباد( آ ئی این پی ) سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو نہیں کی۔پھر ملیں گے اور بات کریں گے کا کہہ کر میڈیا سے جان چھڑا لی۔پیر کے روز جب وہ پارلیمنٹ ہاوس میں داخل ہو رہے تھے تو میڈیا کے نمائندوں نے ان سے گفتگو کرنا چاہی لیکن وہ جلدی سے پارلیمنٹ کے اندر داخل ہو گئے۔