یوٹیلیٹی سٹورز کے 10 سے 11 ہزار ملازمین ہیں،اب صرف300کو رکھا جائے گا : سیکرٹری صنعت

اسلام آباد(آن لائن)سیکرٹری صنعت وپیداوار نے نجکاری کی قائمہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کے 10 سے 11 ہزار ملازمین ہیں،اب صرف300کو رکھا جائے گا ، باقی کو مراعات دی جائیں گی، اس کے لئے ای سی سی سے آج پیکیج کی منظوری لی جائے گی‘اس کیلئے 27ارب مانگے ہیں۔سیکریٹری صنعت و پیداوارنے بتایا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کے تمام سٹورز کو سیل کر دیا گیا ہے، یوٹیلیٹی سٹورز کا پیکیج آج اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا