پاک بھارت کشیدہ حالات کے دوران واہگہ بارڈر پر دونوں ممالک کے شہریوں کی آمدورفت جاری ہے۔
حالیہ رپورٹ کے مطابق 188 پاکستانی شہری واہگہ کے راستے وطن واپس پہنچ گئے ہیں جبکہ 309 بھارتی شہریوں نے بھی واہگہ بارڈر عبور کر کے بھارت روانہ ہوچکے ہیں۔بھارتی شہریوں کی روانگی کے دوران سکیورٹی الرٹ رکھی گئی ہے، اور حکومت کی جانب سے بھارت کے بے بنیاد الزامات پر بھارتی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔اس صورتحال کا تناظر پاک بھارت تعلقات میں تناؤ اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کا عکاس ہے، جس کے تحت بھارت نے پاکستان پر پہلگام فالس فلیگ حملے کے حوالے سے بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں، تاہم پاکستان نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باوجود واہگہ بارڈر پر شہریوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تناؤ کے باوجود معمولی نوعیت کے رابطے قائم ہیں۔