22 بھارتی ماہی گیر واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ

22 بھارتی ماہی گیر واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ

کراچی: لانڈھی جیل میں قید 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر کے لاہور منتقل کر دیا گیا، جہاں سے انہیں واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ کیا جائے گا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے حکام کے مطابق رہائی پانے والے تمام بھارتی ماہی گیروں کو تحائف بھی دیے گئے۔ یہ ماہی گیر مختلف اوقات میں پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیے گئے تھے اور کراچی کی لانڈھی جیل میں قید تھے۔بھارتی ماہی گیروں کو ایدھی سروس کے ذریعے لاہور لے جایا گیا، جہاں سے انہیں واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔