نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں: ایس پی ڈاکٹر محمد عمر
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاون ڈاکٹر محمد عمر کی زیر نگرانی منشیات فروش مافیا کے خلاف کریک ڈاو?ن جاری ہے شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن پکڑ لی پولیس کے مطابق شیراکوٹ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزم خالد پٹھان کو بکرمنڈی سٹاپ سے گرفتار کیاملزم خالد پٹھان سے لاکھوں روپے کی 6 کلو 480 گرام ہیروئن (پاوڈر) برآمد کی گئی ایس پی اقبال ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزم خالد پٹھان نے لاہور کے مختلف علاقہ جات کے میں یہ زہریلا نشہ فروخت کرنا تھاملزم کے خلاف ہیروئن (پاوڈر) کا مقدمہ درج کرکیمزید تفتیش شروع کردی ایس پی اقبال ٹاون نے ایس ایچ او شیراکوٹ ملک خالد محمود اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،