سبجیکٹ سپیشلسٹ فزکس کی 1 اسامی کیلئے 1 امیدوار کامیاب قرار
لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب پبلک سروس 6 مختلف حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس میں محکمہ معدنیات ، محکمہ ہا ئوسنگ،بورڈ آف ریونیو پنجاب اور پنجاب پبلک سروس کمیشن کی مختلف اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے مختلف محکموں اور اداروں کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ معدنیات و معدنی وسائل، مائنز لیبر ویلفیئر کمشنریٹ پنجاب میں سبجیکٹ سپیشلسٹ فزکس کی ایک اسامی کے لیے ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دے کر تقرری کے لیے سفارش کی گئی ہے۔ ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، محکمہ ہا ئوسنگ، شہری ترقی و صحتِ عامہ انجینئرنگ میں سب انجینئر مکینیکل کی ایک آسامی کے لیے ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں سافٹ ویئر ڈویلپر کی ایک آسامی کے لیے ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دے کر تقرری کے لیے سفارش کی گئی ہے۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن، لاہور میں جونیئر سائیکالوجسٹ کی ایک آسامی کے لیے ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔