مریدکے( ) مریدکے جی ٹی روڈ پردوحادثات میں ایک شخص جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے۔ بتایا گیاہے کہ سٹی ایریا میں کار نے ساہیوال سے موٹر سائیکل پر وزیرآباد جانیوالے میاں بیوی اور دو بچوں کو ٹکر مار دی جس سے بچے اور تیس سالہ عمران زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو نے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ کالا شاہ کاکو کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے سڑک عبور کرتے موضع سادھوکے سالار کے رہائشی 35سالہ شکیل کو کچل دیا جو ٹی ایچ کیو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔