25سالہ عبدالرشید کٹی پتنگ اتارنے کھمبے پر چڑھا تو کرنٹ لگ گیا،ڈوڑ گلمے میں پھنسنے سے 8سالہ ارحا زخمی ہو گئی
سلمان درخت سے پتنگ اتارتے گر گیا، ثاقب چھت سے گرا، پتنگ لوٹتے 12 سالہ عبد الواحد لہولہان
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں بسنت کے دوران پیش آنے والے مختلف حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع ریسکیو حکام کے مطابق رات 12 بجے کے بعد پتنگ بازی کے باعث حادثات میں اضافہ دیکھا گیاگلشنِ راوی کے علاقے میں 8 سالہ ارحا پتنگ کی ڈور گلے میں پھنسنے سے زخمی ہوگئی، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسی علاقے میں 14 سالہ سلمان درخت سے پتنگ اتارتے ہوئے گرنے کے باعث زخمی ہوا۔راوی روڈ کے علاقے میں چھت سے گرنے کے نتیجے میں ثاقب نامی شخص زخمی ہوگیا، جبکہ لوئر مال کے علاقے میں پتنگ لوٹتے ہوئے 12 سالہ عبد الواحد زخمی ہوا۔دوسری جانب سکھ نہر کے قریب افسوسناک واقعے میں بجلی کے کھمبے پر چڑھنے سے 25 سالہ علی رشید کو کرنٹ لگ گیاجس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ذرائع ریسکیو حکام کے مطابق علی رشید کٹی ہوئی پتنگ اتارنے کے لیے بجلی کے کھمبے پر چڑھا تھامتوفی کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ریسکیو حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پتنگ بازی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خطرناک مقامات سے دور رہیں۔