عازمین حج کے لیے وزارت مذہبی امور کی اہم ویکسینیشن ہدایات

عازمین حج کے لیے وزارت مذہبی امور کی اہم ویکسینیشن ہدایات

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے اہم ویکسینیشن ہدایات جاری کر دی ہیں۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب روانگی سے قبل عازمین کے لیے گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو کی ویکسین لگوانا ضروری ہے۔ یہ ویکسینیں نزدیکی حاجی کیمپوں سے مفت لگوائی جا سکتی ہیں اور ویکسینیشن کے بعد پیلا کارڈ حاصل کرنا ضروری ہے۔ بغیر ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے سعودی عرب میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔مزید براں، 65 سال سے زائد عمر کے عازمین کو اپنے پرانے کرونا ویکسین کارڈ کا ہمراہ رکھنا ضروری ہوگا، اور اگر یہ کارڈ نہ ہو تو وہ حاجی کیمپ سے کرونا ویکسین لگوا کر نیا کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔