ویب ڈیسک: حج عازمین کے لیے وزارت مذہبی امور نے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 600 سرکاری ناظمین پاکستان سے ہی مقرر کیے جائیں گے۔
یہ ناظمین عازمین کی روانگی سے لے کر واپسی تک رہنمائی اور فرائض کی ادائیگی میں مدد فراہم کریں گے۔
ناظمین کی تعیناتی اور فرائض
ہر 150 عازمین پر ایک ناظم مقرر ہوگا۔ناظمین سعودی عرب میں رہائش، مناسک حج، اور دیگر معاملات میں رہنمائی فراہم کریں گے۔عازمین اپنے گروپ کے ناظم کی قیادت میں ایئرپورٹ پر جمع ہوں گے، جو پاکستان سے سعودی عرب تک ہمراہ ہوگا اور واپسی تک گروپ کی نگرانی کرے گا۔
اطلاع اور فلائٹ شیڈول
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق، فلائٹ شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی عازمین کو ان کے ناظم کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔یہ اقدام عازمین کو بہتر سہولیات اور حج کے دوران آسانی فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔