عافیہ صدیقی کیس: عدالت کی وزارت خارجہ کو اہم ہدایات، آئندہ ہفتہ اہم ہوگا

عافیہ صدیقی کیس: عدالت کی وزارت خارجہ کو اہم ہدایات، آئندہ ہفتہ اہم ہوگا

اسلام آباد: عافیہ صدیقی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے اہم ہدایات جاری کیں۔

عدالت نے کہا کہ آئندہ ہفتہ کیس کے حوالے سے اہم ہے اور وزارت خارجہ کو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے تعاون کرنے کی ہدایت کی۔ کیس کی سماعت کے دوران وکیل عمران شفیق نے عدالت کو بتایا کہ امریکی صدر کو وزیر اعظم کا خط ابھی تک موصول نہیں ہوا، اور وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات بھی جمع نہیں کرائی گئیں۔ عدالت نے وزیر اعظم کے دوروں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے اگلے ہفتے تک مہلت دے دی۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ وزارت خارجہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے پاکستانی سفیر کی ملاقات کو یقینی بنائے۔ عافیہ صدیقی کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔