پاکستان نے بھارت کی آبی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پی ایس ایل 10 میں شامل بھارتی براڈ کاسٹ کمپنی کے 23 ارکان کو پاکستان سے بے دخل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ بھارتی شہری واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ کر دیے گئے ہیں۔ لاہور پولیس نے براڈ کاسٹ کمپنی کے ارکان کو بارڈر تک پہنچایا اور انہیں فوری طور پر پاکستان چھوڑنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔یہ اقدام بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانی کے حقوق کی خلاف ورزی کے جواب میں کیا گیا۔ حکومت پاکستان نے اس فیصلے کو قومی مفاد میں ضروری سمجھا اور اس پر فوری عمل درآمد کیا۔