بلوچستان کے ضلع ژوب میں 2.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے ضلع ژوب میں 2.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے ضلع ژوب میں آج صبح 2.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.8 تھی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز ژوب سے جنوب مشرق میں 100 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات اور دیگر حکام نے علاقے میں ممکنہ آفٹر شاکس کے حوالے سے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی ہے۔