بلوچستان کے ضلع بارکھان اور رکھنی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ

بلوچستان کے ضلع بارکھان اور رکھنی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ

بلوچستان کے ضلع بارکھان اور اس کے اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ مرکز رکھنی سے 39 کلومیٹر شمال مشرق میں اور زیرِ زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے جھٹکے بارکھان، رکھنی، ڈھاڈر اور گردونواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد شہری گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ بعض علاقوں میں عمارتوں اور انفراسٹرکچر کو معمولی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔امدادی ٹیمیں اور مقامی انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، افواہوں سے گریز کریں، اور کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کی صورت میں ہوشیاری سے کام لیں۔