ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے ژوب اور اس کے قرب و جوار میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز قلات سے 15 کلومیٹر شمال میں تھا اور اس کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
اب تک زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔یہ واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند دنوں کے دوران زلزلے کے متعدد جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔