ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ

ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے، اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے 135 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں پر مشتمل ہے، جن میں یوریشین، بھارتی اور اریبین پلیٹیں شامل ہیں۔ جب زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹیں سرکتی ہیں، جس سے زمین ہلتی ہے اور اس کیفیت کو زلزلہ کہا جاتا ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں طرف پھیلتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلوں اور آتش فشانی سرگرمیاں اکثر ان علاقوں میں زیادہ ہوتی ہیں جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ مزید یہ کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ چکا ہو، وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔ پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر واقع ہے، جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آ سکتا ہے۔